Saturday

Wasif Ali Wasif Words about Human Nature and Sufism


‫لوگ مذہب کے زنگ سے بچنے کے لئے تصوف کی طرف مائل ہوئے۔یعنی مذہب کے اندر جو سختی نظر آئی‘ جو اہلِ شریعت کے اندر تیزی اور سختی اور دوسرے واقعات نظر آئے ‘ ان سے بچنے کے لئے دل والوں کی تلاش شروع کر دی اور دل والوں کی تلاش کرنے والے‘ دل والے ہی ہو جایا کرتے ہیں۔


انسان کی تلاش ہی اس کا اصل نصیب ہے۔ یہی اس کے عمل کی اساس ہے ۔ یہی تلاش اس کے باطن کا اظہار ہے۔ یہی اس کے ایمان کی روشنی ہے ….دراصل ہم جس شے کی تلاش کرتے ہیں ‘ اُسی نے تو ہمیں اپنی تلاش
عطا کی ہے۔ منزل ہی تو ذوقِ سفر پیدا کرتی ہے اور ذوقِ منزل‘ رہنمائے سفر ہوتا
ہے …. جو حاصلِ آرزو ہے ‘ وہی خالقِ آرزو ہے۔

راہ حق کے مسافر پر دوران سفر تنگی بھی آتی ہے اور کشادگی بھی۔ تنگی میں مرد حق صبر کا سہار لیتا ہےاور کشادگی میں شکر کا۔ یہ سفر دریا کی طرح ہے جو پہاڑوں سے سمٹ کر گزرتا ہےاور میدانوں میں پھیل کر کناروں کو سیراب کرتا ہوا آخر کار اپنی منزل مقصود یعنی بحر بے پایاں سے مل جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment